Alhamdulillah! I am thankful to Allah that even today there are such personalities in the world who have been chosen by Allah to serve His creatures. One such pride of Pakistan and Talwandi Musa Khan (Gujranwala)'s great personality, an emergency meeting in the absence of office on December 23, 2022, became the highlight of the party. This meeting was chaired by Iftikhar Sikandar Cheema. Following are the names of the members who participated in this meeting.
الحمد للہ! اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ادا کرتا ہوں کہ آج بھی دُنیا میں ایسی شخصیت
موجود ہیں جن کو اللہ تعالیٰ اپنی مخلوق
کی خدمت کے لیے چُن لیا ہے۔ ایسی ہی ایک فخر پاکستان اور
تلونڈی موسیٰ خاں( گوجرانوالہ) کے عظیم سپوت شخصیت بزم عدم دفتر میں ہنگامی میٹنگ
23 دسمبر 2022 کو محفل کی رونق بنیں۔ یہ میٹنگ افتخار سکندر چیمہ صاحب کی زیر
صدارت ہوئی۔ اس میٹنگ میں مذیدجن
ممبران نے شرکت کی اُن ممبران کے نام درج ذیل ہیں۔
Bazm-E-Adam |
v ریٹائیڑڈ
ہیڈماسٹر محترم محمد شریف صاحب (صدر بزم
عدم)
v ماسٹر
محمد شکردین صاحب ( سنئیر نائب صدر)
v پروفیسر
محمد نسیم اخترؔ صاحب (سرپرستِ اعلیٰ)
v سر
شاہد اقبال بٹ صاحب (نائب صدر)
v علامہ
افتخار خالدؔ صاحب (مرکزی جنرل سیکرٹری)
v صابر
حسین شادؔ صاحب (جوائنٹ سیکرٹری )
v رحمتُ
اللہ بٹ صاحب ( رابطہ سیکرٹری )
v محمد
بشیر احمد صاحب ( فنانس سیکرٹری)
v عرفان
یونس ( سیکرٹری اطاعات و نشریات ، اور میڈیا ایڈوائیزر)
v اللہ
دتہ سانولؔ صاحب ( پنجابی شاعر)
v ارشد
محمود صاحب
v زوہیب
ارشد ؔصاحب (اُردو شاعر) آف باسی والا
v حفاظت
علی صاحب
v ہمایوں
مہار صاحب
v محمد
نواز پان شاپ والے
اور اس کے علاوہ دیگر حضرات بھی شامل ہوئے۔
اس نشست میں دفتر ھذا یعنی( ٹینکی والی جگہ ) کی اوپننگ کی مٹھیائی تقسیم کی گئی اور اس کے
علاوہ بہت اہم امور پر ڈسکس کی گئی ، جیسے
ڈسپنسری جس کی سنگِ بنیاد جناب افتخار سکندر اور تمام OPGF-A ٹیم اور خصوصاً یوگینڈا کی وزیر
اعظم رکیہ سانگا ناکا داما ، نے رکھی تھی
۔
Bazm-E-Adam |
اس ڈسپنسری کو انشاءاللہ
ماسٹر محمد شکر دین صاحب کی زیرِ سر پرستی چلایا جائے گا۔
ڈسپنسری کے لیے فری ادویات اور ڈاکٹر ز کی تنخواہ وغیرہ جناب افتخار سکندر صاحب نے زمہ اُٹھایا ہے۔اس نشست میں ڈسپنسری کا جلد
آغاز کرنے پر زور دیا گیا۔
اس کے علاوہ افتخار سکندر صاحب کی دعوت پر 29 دسمبر 2022 کو
علمی ، ادبی، فلاحی اور بزم عدم کے جوائنٹ سیکرٹری
صابر حسین منہاس کی فخر پاکستان اور تلونڈی موسیٰ خاں( گوجرانوالہ) کے عظیم سپوت
,بانی و صدر "OPGFA" (انٹرنیشنل اوور سیز پاکستانیز گلوبل
فاؤنڈیشن افریقہ) جناب افتخار سکندر چیمہ صاحب
(ایم ۔ڈی یار کمپنی جاپان،چیف ایگزیکٹیو زین ٹریڈنگ کمپنی، کنیا) کے دولت
کدے پہ خصوصی ملاقات ہوئی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مذکورہ ملاقات میں صابر حسین منہاس نے اپنی
بزم اور اپنے گاؤں کی نمائندگی کرتے ہوئے
افتخار سکندر چیمہ صاحب کی پاکستان آمد پہ انہیں دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہا اور ان کی گرانقدر ملکی و غیرملکی
فلاحی ،سماجی خدمات کو سراہتے ہوئے خراج
تحسین بھی پیش کیا اور بزم عدم کے منشور کا مختصر تعارف بھی کروایا ۔افتخار سکندر
چیمہ صاحب انتہائی سادہ ،ملنسار ، نرم مزاج ،صاف گو،عملی، مہمان نواز اور انسان دوست آدمی ہیں۔ سب سے بڑھ
کے انہیں اپنے گاؤں کے سب مسائل کا ادراک اور فکر بھی ہے۔اور ہمیں پورا یقین ہے ان
کے ہاتھ میں جو کچھ بھی ہوا یہ اس کو ضرور بروئے کار لائیں گے۔ اس کی زندہ اور حالیہ
مثال ٹینکی والی جگہ تھی جو گندگی کا ڈھیر اور کوڑا دان تھی جسے انہوں نے سیف
ناگرہ صاحب کے تعاون اور سر شکر دین صاحب
کی زیر نگرانی کے باعث ایک سرسبز باغیچے
اور صاف ستھری بلڈنگ میں میں بدل دیا۔
بلاشبہ ایسے سپوت اپنے علاقے اور ملک کا فخر ہوتے ہیں ۔
Bazm-E-Adam |
یقنناً یہاں آپ کے ذہن میں ایک سوال ضرور گردش کر رہا
ہوگا کہ اس سے پہلے یہ OPGF-A ٹیم کہاں تھی۔
اس کا جواب یہ ہے کہ
اس سے پہلے گاؤں والوں کی نظر میں کوئی مسئلہ ہے ہی نہیں
تھا۔
Bazm-E-Adam |
یہ تو غالباً آج سے ایک سال پہلے جناب افتخار سکندر صاحب نے
بزمِ عدم ٹیم کی دعوت کی تھی جس میں انہوں نے اپنی ٹیم کی کوششوں کی نشاندہی کی
تھی کہ ہم نے بیرونِ ملک بہت سارے کارنامے سر انجام دئیے ہیں۔ جو کہ ایک بہت بڑا
سچ ہے۔ اس موقع پر ماسٹر شکردین صاحب نے یہ ایجنڈہ پیش کیا کہ گاؤں میں ٹینکی والی
جگہ ایک ایسی جگہ ہے جس کے اردگرد مقدس مقامات موجود ہیں ، جیسے عید گاہ،
قبرستان اور جی پی ایس سکول تو اس ٹینکی والی جگہ کا یہ عالم تھا کہ کوڑا
دان بنا ہوا تھا اس کے نزدیک کوئی کھڑا نہیں ہو سکتا تھا ، یہاں کسی گھر میں کوئی
مہمان بھی نہیں آتا تھا ۔ اس محلے کے کئی افراد اس گندگی کے ڈھیر کی وجہ سے موذی
مرض میں مبتلا ہوگئے اور کئی جانیں جا
چکیں ہیں۔اسی دعوت کے موقع پر جناب ماسٹر
شکردین صاحب نے اس بات کو OPGF-A ٹیم کے سامنے پیش کیا اور افتخار سکندر چیمہ صاحب جو کہ اس ٹیم
کےصدر تھے انہوں نے نہ صرف اس بات کو سنا
بلکہ اس کام کی پیروی کرتے ہوئے 2 لاکھ کا چیک بزمِ عدم ٹیم کو دیا اور بعد میں
سیف اللہ ناگرہ صاحب نے اپنی مدد آپ کے تحت اس کام کو پایا تکمیل تک پہنچایا ہے جس
کا نتیجہ یہ ہے وہ جگہ جو بیماریوں کا گھر
بنی ہوئی تھی آج صحت کا مرکز قائم کر دیا گیا ہے۔تلونڈی موسیٰ خاں میں ایک تفریحی
مقام بنا ہوا ہے۔
Bazm-E-Adam |
Bazm-E-Adam |
Bazm-E-Adam |
Bazm-E-Adam |
Bazm-E-Adam |
Bazm-E-Adam |
Bazm-E-Adam |
Bazm-E-Adam |
Bazm-E-Adam |
Bazm-E-Adam |
Bazm-E-Adam |
No comments:
Post a Comment
Thank You